بھٹکل:26/ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے سرحد پر واقع الوے گدے کے شری مہاگنپتی مندر انتظامیہ ، شری بوبریا مندر انتظامیہ ، ناڈدونی ماہی گیر سنگھ ، اوم گنیش یوتھ سنگھ ، مختلف خود کار خواتین سنگھ اور عوامی تعاون کے اشتراک سے مندر ہال میں مختلف صلاحیتوں کے خصوصی بچوں (اپاہج ) کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ا الگ الگ اشیاء سے نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی. تعلقہ کے منڈلی کے مکین شایول انتھونی گومس کو الکٹرانک طبلہ اور کی بورڈ ، شرور کے پربھا کر میستا کو وھیل چئیر، نتیش سندر میستا کو سولار لانٹین ، کریکال کے دھنوش سمیت دیگر 28خصوصی بچوں کو کل 1،50،000روپئے نقد عطا کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی گئی ۔ اس کے بعد چنتن منتھن ، پرتیبھا پرسکار ، مترابھوجن ، مقامی فن کاروں کا ہیجے گیجے جیسے ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے ۔ ودیا بھارتی اسکول میں اول جماعت میں زیر تعلیم لوہیت الویگدے میں پیش کئے یکش گانا رقص کو عوام نے کافی پسند کیا۔ بنگلورو کے رمن مہرشی ، بابینا اسکول کے استادماروتی ایم بیلکے ، شری دھر دیواڑیگا کی اس موقع پر تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر کنیا کے این آر آئیز رام کے دوڈ م نی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ آفریقہ میں مقیم پرشانت شیرور، ایس ڈی سی سی بینک کے کولور شاخ کے مینجر سریش نے تمام کااستقبال کیا۔ کرناٹکا بینک شیرور شاخ کے مینجر کرشنا گدے منے نے شکریہ اداکیا۔ نارائن ٹی الویگدے ، اکشئے نارائن، مندر اور مختلف اداروں کے صدور، عہدیداران موجود تھے۔دی نیو انگلش اسکول کے استاد پانڈورنگا الویگدے نے پروگرام کی نگرانی کی۔